ایرانتازہ ترین خبریں

ایران: صوبہ خوزستان میں سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی، نافذ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خوزستان میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے خوزستان میں سیلاب آنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے تحت ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ایران کے صوبے خوزستان کے گورنرغلام رضا شریعتی کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ریسکیو اور امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے دفاتر میں کام کرنے والوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
محمکہ موسمیات نے خوزستان میں 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش اور سیلاب کی پیشن گوئی کی ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقنلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے صوبہ گلستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوسری بار دورہ کیا۔
میجر جنرل جعفری نے 4 روز قبل بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اورانہوں نے اس دورے کے دوران عارضی پل بنانے اور مسدود راستوں کو کھولنے پر تاکید کی تھی۔
سیلاب کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی سپاہ کی امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے لئے پہنچ گئی تھیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔
ایران کے شہروں اور صوبوں گلستان، شیراز، مازندران، فارس اور لورستان میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے اب تک 45 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے جبکہ زرعی زمینوں اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close