تازہ ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، عزاداروں پر حملے کا منصوبہ ناکام

صوبہ سندھ کے شہرحیدر آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے شہر کو بڑی تباہی سے بچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر حملے کا منصوبہ بنانے والے ۲ دہشت گردوں کو متعدد دستی بموں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  حیدرآباد کے علاقے نبوفقیر چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کیا جن کے قبضے سے چار دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 4 دستی بم اور ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، ملزمان محرم کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ پر بم نصب کرنا چاہتے تھے۔

پولیس کے کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کی روشنی میں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

دوسری طرف ایف سی بلوچستان نے بھی محرم میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے محرم الحرام کے جلوس پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا، گذشتہ ہفتے ایف سی بلوچستان نے ایک بڑی کارروائی کے دوران 21 بارودی سرنگیں برآمد کی تھیں، مذکورہ بارودی سرنگوں کا مجموعی وزن 235 کلو گرام تھا۔

واضح رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حکومت نے اہم اقدامات کرلیے ہیں، تاہم عزاداروں کو چاہئے کہ اپنی حفاظتی تدابیرخود بھی کرلیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close