تازہ ترین خبریںپاکستان

سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ نے ملاقات کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائےخارجہ نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی صورتحال بگڑنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اقدامات کو خطے کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمےداری ہے کہ بھارت کو غیرقانونی اقدامات اور جارحانہ پالیسیوں سے روکے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کی جانب سےعالمی توجہ ہٹانےکے لیے جعلی فلیگ آپریشن کا خدشہ ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات موجودہ چیلنجز سے نمٹنے، کشیدگی کےخاتمے اور امن و سلامتی کے ماحول کے فروغ کے لیے رابطے میں رہیں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close