تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3 سال میں 7.5 ارب ڈالر قرض دے گا


ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے معاونت کی حکمت عملی کے تحت پاکستان کو آئندہ 3 سالوں میں (24-2020) کے درمیان 7.5 ارب ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اے ڈی بی کے نائب صدر شزن چین کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کے اسلام آباد کے دورے کے بعد سامنے آیا۔
وفد میں مشیر احسان خان اور کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ژیاوہونگ یانگ نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزیروں سے ملاقات کی۔
روزنامہ ڈان نے خبر دی ہے کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے اعلان کیا کہ اے ڈی بی نے 3 سالوں میں 7.5 ارب ڈالر کی معاونت کا وعدہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اے ڈی بی کے ڈی بی کی معاونت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اے ڈی بی کا پورٹ فولیو دیگر شعبوں کو شامل کرنے کے لیے وسیع ہوگا۔
وزیر کا کہنا تھا کہ بینک کی ملکی شراکت داری کی حکمت عملی (سی پی ایس) برائے 24-2020 کی تیاری جاری ہے اور یہ کلین اینڈ گرین پاکستان، اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی، اعلیٰ تعلیم، ہاؤسنگ کا شعبہ، اسلام آباد میں پانی کی فراہمی اور ترقی کے لیے گورننس اسٹرکچر میں بہتری میں تعاون کے لیے بھی غور کرے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پی ایس 24-2020 کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی۔
اجلاس میں موجودہ منصوبوں پر کام کے لیے رقم کی ادائیگی کے مرحلے کو بہتر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close