تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کا امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان

پاکستان کے وزیر دفاع ‘خرم دستگیر خان’ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کر دیا ہے.

مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالےسے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیردفاع خرم دستگیرخان نے امریکہ کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اور فوجی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خرم دستگیر نےاسلام آباد میں ادارہ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا کو تاحال فضائی اور زمینی راہداری سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور ان کی بندش کا آپشن موزوں وقت پر استعمال کریں گے.‘

وزیردفاع کا کہنا ہے  کہ پاکستان اور چین پارٹنر اور اتحادی ہیں، جبکہ خطے میں اسلامی جہوریہ ایران، چین اور روس کی اہمیت بھی اتنی ہے جتنی امریکا کی.

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ کھربوں ڈالرز خرچ کرکے بھی امریکا افغانستان میں جنگ ہار رہا ہے، امریکی وزیر دفاع نے خود تسلیم کیا کہ امریکا، افغانستان میں کامیاب نہیں ہو پارہا.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، ہم نے ہزاروں قربانیاں دی اور دے رہے ہیں، پاکستان اپنے تعاون کی قیمت مقرر نہیں کرنا چاہتا مگر قربانیوں کا اعتراف چاہتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہے کہ افغان جنگ پاکستان کی سرزمین پر نہیں لڑنے دیں گے.

خرم دستگیر نے کہا کہ کھربوں ڈالرز اور لاکھوں فوجیوں کے باوجود بھی امریکا صرف 40 فیصد افغانستان پر کنٹرول کر سکا اور افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مدد کی بجائے اب الزام تراشیاں کر رہا ہے، جبکہ پاک. امریکا دوطرفہ مسائل سے افغان مسئلہ پس پردہ چلا جائے گا.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی، توانائی و معاشی بحران کے اندھیرے سے نکل چکا، جبکہ پاکستان کا دفاع انتہائی مستحکم اور مضبوط ہے.

بھارت سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت سے مسائل کا حل چاہتا ہے، تاہم بھارت کا لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر رویہ تشویشناک ہے.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close