تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

داعش پاکستان کے سرحدی علاقوں میں فعال ہے، روسی اخبار کا دعویٰ

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں داعشی دہشت گرد فعال ہیں اور شیعوں کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

تسکین نیوز: روسی اخبار “NizawasimayaGazita”نے افغانستان میں داعش کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ داعش خراسان اب بھی پاکستان کے اورکزئی، باجوڑ، پشاور اور بلوچستان کے علاقوں میں سرگرم ہے اور اس نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اس دہشت گرد گروہ میں شامل ہو جائیں۔

اس اخبار کے مطابق موجودہ حالات میں داعشی دہشت گرد گروہ، پاکستان اور افغانستان سمیت خطے کے دیگرممالک کے لئےسنگین خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں شیعہ مراکز پر متعدد حملوں میں درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں اور حملوں کی ذمہ داری داعش کے خراسان گروپ نے قبول کی ہے۔

اس روسی اخبار کے مطابق جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے، داعش خراسان نے جنوبی اور وسطی ایشیا میں اپنے پروپیگنڈے کو وسعت دی ہے۔

روسی اخبار کے مطابق، خراسان گروپ کے داعشی کمانڈر نے اپنی کتاب میں طالبان کو اسلام کا بدترین دشمن قرار دیا ہے۔

اس روسی اخبار کا کہنا ہے کہ  داعش، طالبان کی عبور حکومت کے  چین اور دیگرممالک کے ساتھ تعلقات سے سخت ناراض ہے۔

NizawisimayaGazita کے تجزیے کے مطابق خطےمیں شیعوں کو نشانہ بنانا بھی داعش کے مقاصد میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ، اس دہشت گرد گروہ نے تاجکستان اور ازبکستان سمیت وسطی ایشیا کے بعض ممالک پر حملوں کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close