تازہ ترین خبریں

غزہ: میلین مارچ پر صہیونی فوج کی فائرنگ ۴ شہید اور ۶۰۰ زخمی

غزہ میں غاصب صہیونی فوج  اور ناجائز ریاست کے خلاف لاکھوں فلسطینیوں نے مارچ کیا جس پر اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ۴ نہتے مسلمانوں کو شہید اور ۶۰۰ کو زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم القدس کے موقع پر غزہ میں غاصب صہیونی فوج  اور ناجائز ریاست کے خلاف لاکھوں فلسطینیوں نے مارچ کیا جس پر اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ۴ نہتے مسلمانوں کو شہید اور ۶۰۰ کو زخمی کردیا ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق فلسطینی انقلابی جوانوں نے غاصب صہیونی فوج کے خلاف ٹائرجلاکر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل، امریکا اور آل سعود کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

صہیونی فوج کے اہلکاروں نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ۴ نہتے فلسطینی مسلمان شہید اور ۶۰۰ زخمی ہوگئے ہیں۔

یوم القدس کے موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں نہتے فلسطینی خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ درجنوں افراد براہ راست گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر آنسو گیس کے گولوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم600 فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے درجنوں افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔

فلسطینی مظاہرین اسرائیل کی غاصب فوج اور سعودی عرب کے خلاف شدی نعرہ بازی کررہے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close