تازہ ترین خبریں

خودکش حملے حرام ہیں/ ایسا کرنے والا جہنمی ہے، پاکستان، افغانستان اور انڈونیشیا کے علماء کا متفقہ فتوا جاری

پاکستان، انڈونیشیا اور افغانستان کے جید علماء نے خودکش حملوں کو غیر شرعی اور حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے خودکش حملے کرنے والے جہنمی ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، جکارتہ کانفرنس میں شریک افغانستان، پاکستان اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ۷۰ علماء نے متفقہ فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے اسلام میں خودکش حملہ حرام ہے اور ایسا کرنے والا جہنمی ہے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے شہر بوگور میں ہونے والی علماء کی اس خصوصی نشست کا افتتاح ملکی صدر جوکو ودودو نے کیا۔

انہوں نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلمان معاشروں میں علمائے دین کے کردار کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

اس کانفرنس کا ایک بڑا مقصد افغانستان میں جنگجوئوں پر مذاکرات کے لئے دبائو ڈالنا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close