تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان کے شہر خم آب پر طالبان کا قبضہ

شمالی افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری، خم آب نامی شہرپربھی طالبان نے قبضہ کرلیا

 شیعہ ان اسلام: شمالی افغانستان میں حکومت پسپا ہوتی جارہی اور آئے روز کسی نہ کسی علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوجاتا ہے۔

شمالی افغانستان کے علاقے جوزجان کے حکام نے گزشتہ دنوں حکومت کو تنبیہ کی تھی اگروقت پر سیکیورٹی فورسز کی مدد نہ کی گئی تو علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

افغان نامہ نگار طاہر قدیری کا کہنا ہے کہ خم آب نامی علاقے پر طالبان نے بغیرکسی لڑائی کے قبضہ کرلیا ہے۔

طاہر کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے بغیر کسی مزاحمت کے پورے علاقے کو طالبان کے حوالے کردیا۔

دوسری طرف طالبان نے آقچہ نامی شہر پر حملے تیز کردئے ہیں جس کی وجہ سے اس شہر پر بھی بہت جلد طالبان کا قبضہ ہوجائےگا۔

یاد رہے کہ مقامی ذرائع نے اس سے پہلے بھی شمالی افغانستان کے «منگه‌جیک»، «آقچه»،«مردیان»، «درزاب»، «قوش‌تپه»، «فیض‌آباد» و «خانقاه» نامی علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی خبردیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر امداد کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر طالبان کسی نہ کسی علاقے پرقابض ہوجاتے ہیں اور افغان حکومت دیکھتی رہ جاتی ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close