تازہ ترین خبریںکشمیر

بھارتی کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں، مشعال ملک

 

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی درندے کشمیریوں کو شہید کرکے لاش غائب کردیتے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خلاف تحقیقات کی جائیں، 8 لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کررہی ہے۔

مشعال ملک کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر نے ایل او سی کراس نہیں کیا، بھارتی آرمی چیف کھلے عام دھمکیاں دے رہا ہے، ہیلی کاپٹر فائرنگ انفرادی واقعہ نہیں یہ بھارت کی ریاستی پالیسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں زبردست خطاب کیا۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی سرسبز وادی کو لہو میں رنگ دیا ہے۔ مودی سرکار جان لے لاشیں گرا کر امن نہیں لایا جا سکتا، امید ہے کشمیریوں کو جلد آزادی کی صبح دیکھنا نصیب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا کشمیریوں سے رشتہ لازوال اور اٹوٹ ہے۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں قیام امن ممکن نہیں۔ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے متعلق اپنا کردار بروقت ادا کرے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close