تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

بروقت اوردرست فیصلوں سےجنگ سے نہیں ہوئی لیکن خطرہ برقرارہے، وزیراعظم

بروقت اوردرست فیصلوں سےجنگ سے نہیں ہوئی لیکن خطرہ برقرارہے، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ بروقت اوردرست فیصلوں سےجنگ کاخطرہ ٹل گیا جبکہ پارٹی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے امن اقدامات پرخراج تحسین کیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی پارٹیوں کے ارکان بھی شریک تھے۔
اجلاس میں وزیراعظم نےپاک بھارت کشیدگی پر پارٹی ارکان کواعتمادمیں لیا اور عالمی برادری کےتعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پارلیمانی پارٹی نےاقتصادی اصلاحات بل2018۔19کی منظوری دے دی۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن کےاحتجاج کاجائزہ لیاگیا اور قومی اسمبلی کاایوان منظم اندازمیں چلانے پرحکمت عملی بھی طے کی گئی۔
اجلاس میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کے حالیہ بیانات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعظم نےفیصل واوڈا کی معافی کومثبت اقدام قراردیا جبکہ پارلیمانی پارٹی کےاراکین بھی فیصل واوڈاکےساتھ کھڑے ہوگئے، اراکین نے کہا معافی کےبعداپوزیشن کی تنقیدبلاجوازہے، زبان کاپھسلناسب کےساتھ ہو سکتا ہے، معافی کےبعداحتجاج مناسب نہیں۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا بروقت اوردرست فیصلوں سےجنگ کاخطرہ ٹل گیا، دونوں ملکوں میں کشیدگی کم ہوئی لیکن خطرہ برقرارہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں پرپابندی ملک کااندرونی معاملہ ہے، کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤکےپیش نظرنہیں کیاجارہا، دنیاکوواضح کرچکےوہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔
پارٹی اراکین کا وزیراعظم کے امن اقدامات پرخراج تحسین
پارٹی اراکین نے وزیراعظم عمران خان کے امن اقدامات پرخراج تحسین کیا اور کہا اقدامات سےپاکستان کامثبت پیغام پہنچا جبکہ پارلیمانی پارٹی نے شاہ محمودقریشی کو بھی شاندار سفارتکاری پر شاباش دی۔
گذشتہ روز ترجمان وزیراعظم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے متعلق زیرگردش خبروں کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا تھا وزیر اعظم نے کوئی نوٹس لیانہ ہی فیصل واوڈاکو ہدایات دی گئیں، غیرذمہ دارانہ اطلاعات کی ترویج سےگریزکیاجائے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایکشن لینے کا حکم دیا تھااور کہا تھاکسی بھی مذہب کی دل آزاری قبول نہیں ہوگی جبکہ تمام وفاقی اورصوبائی وزراکو ایسےمعاملات پرمحتاط رہنےکی ہدایت بھی کی۔
جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے ان کی وزارت واپس لے لی گئی تھی ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close