دنیاپاکستان

پاکستانی زائرین کربلائے معلی اور مشہد مقدس کا سفر ریل گاڑی میں کریں گے

پاکستانی زائرین کربلائے معلی اور مشہد مقدس کا سفر ریل گاڑی میں کریں گے
پاکستان ریلوے کے وزیرشیخ رشید نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرٹرانسپورٹ سے ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور ریلوے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کربلائے معلی اور مشہد مقدس کا سفر ریل گاڑی میں کریں گے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کے وزیرشیخ رشید نے ایرانی ہم منصب ” محمدسلامی” سے پاک ایران تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے محمدسلامی سے ملاقات میں کہا کہ ہم کوئٹہ تفتان ریلوے کی تعمیر نو کے لئے بین الاقوامی کمپنیوں کو دعوت دینا چاہتے ہیں لہذا اسلامی جمہوریہ ایران اس منصوبے میں شریک ہوسکتا ہے۔
ایرانی وزیرٹرانسپورٹ نے ایران اور پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک امن اوردوستی کے روایتی رشتے میں منسلک ہیں، ہم دوطرفہ روابط کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔
سلامی نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کے برآمدی اشیاء کی ٹرانزٹ کے فروغ کے لئے اہم کرادار ادا کرسکتا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے کی تکمیل اور ترقی ہمارے لئے نہایت اہم ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ بہت جلد اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
شیخ رشید نے ایران کو کوئٹہ تفتان ریلوئے کی تعمیر وترقی کے منصوبے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ایران کی شرکت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔
ایرانی وزیرٹرانسپورٹ نے شیخ رشید کو ایرانی ریلوے کی ترقی، ٹیکنالوجی اور مختلف منصوبوں کے بارے میں بتایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیر ریلوے شیخ رشید تین روزہ سرکاری دورے پرتہران پہنچے ہیں۔
پاکستان کے وزیر ریلوے کے دورے کا مقصد دو جانبہ روابط کے فروغ خاص طور سے تہران، اسلام آباد ریلوے لائن کے پروجیکٹ میں بھر پور مشارکت ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close