ایرانتازہ ترین خبریں

ایران کے شہرچابہار میں کاربم دھماکہ، ۲شہید ۱۵ زخمی


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان وبلوچستان کے چابہارشہرمیں ایک پولیس چک پوسٹ کے قریب کاربم دھماکہ کیا گیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سستان وبلوچستان کے چابہارشہرمیں ایک پولیس چک پوسٹ کے قریب کاربم دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ۲شہید اور ۱۵ زخمی ہوگئے ہیں۔

صوبائی سیکورٹی کے ڈپٹی آفیسر محمد هادی مرعشی نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چابہار شہرمیں کار بم دھماکہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا بم ایک گاڑی کے اندر رکھا گیا تھا۔

مرعشی کا کہنا تھا سیکیورٹی فورسزنے بم دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید یا زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close