تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغور آئے گا، وزیر امور کشمیراور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق اکنامک افیئرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیے گئےفیصلوں کی عملداری کاجائزہ لے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اکادمی ادبیات کے ڈپٹی سیکریٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہے اور نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی، پاکستان اورکینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ لااینڈجسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری اور عالمی انسداد کرپشن دن پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close