اسلامی بیداریتازہ ترین خبریں

واپسی مارچ؛ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید 120زخمی + تصاویر

 

غزہ کی سرحد پر ہونے والی تازہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 6 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی فائرنگ سے 6نہتے فلسطینی مسلمان شہیدہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز کی شیلنگ سے 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ۲۰ کم عمر بچے بتائے جاتے ہیں۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی شب فلسطینی مظاہرین نے احتجاجاً ٹائر جلائے اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا لیکن اسرائیلی فوجیوں نے جواب میں نہتے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور گولیاں برسا دیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آنسو گیس سے متاثرہ مظاہرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی قبضے کے خلاف 30 مارچ سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تقریباً درجنوں فلسطینی جاں بحق اور 22 ہزار مظاہرین زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سرحد کو بند کرکے غزہ کو دنیا سے منقطع کر رکھا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے علاقے میں رہائش پذیر 20 لاکھ افراد کو سزا دی جارہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close