تازہ ترین خبریںدنیا

قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن

 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

یہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع، رضاکار تنظیموں، ریسکیو آرگنائزیشنز، سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جبکہ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔

دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق قدرتی آفات میں زیادہ تراموات عوام میں آگاہی کے فقدان اور حکومتی اداروں کے فوری مدد رسانی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں

پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتا ہے۔ اس کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close