تازہ ترین خبریں

افغان وزارت داخلہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری ہونے کا انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری کیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق، افغان سیکیورٹی اداروں میں کرپشن کی وجہ سے حکومت مخالف گروہوں کو ہرقسم کے ہتھیاروں کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ہے اور کابل حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
طلوع نیوز نے ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے گودام سے حساس نوعیت کے کیمروں سمیت ۷۲ عدد مختلف قسم کے خطرناک ہتھیار چوری کئے گئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے مذکورہ اسلحہ پرانا ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں سے واپس لے کر اسلحے کے گودام میں رکھا گیا تھا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان «نجیب دانش» کا کہنا ہے کہ ۸۶ عدد پرانا اسلحہ سیکیورٹی فورسز سے واپس لے کر گودام میں محفوظ کیا گیاتھا۔
انہوں نے مزید کہا ہے چوری میں ملوث بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
افغان پارلیمان کے رکن «سیدعلی کاظمی» کا کہنا ہے کہ اسلحہ چوری ہونے میں بعض سرکاری اہلکار ملوث ہیں اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
غیر ملکی افواج کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کی کامیابی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ حکومت میں بدعنوانی اور رشوت ستانی کا ہونا ہے۔
افغان تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عشروں سے جاری جنگ کی وجہ سے رشوت ستانی افغان معاشرے میں زندگی کا معمول بن گئی ہے اور جب تک ملک بھر سے رشوت ستانی کی لعنت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک اس ملک میں امن قائم ہونا ناممکن ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close