تازہ ترین خبریں

شامی فوج نے الطبقہ نامی علاقے کو آزاد کرالیا

شامی اپوزیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی کرد فورسز نے الطبقہ نامی علاقے کو دہشت گرد ٹولہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

شیعہ ان اسلام نے اسکای نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی کرد فورسز نے الطبقہ شہر اور مضافاتی علاقوں سے تمام دہشت گردوں کا صفایا کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق الطبقہ شہر کے 70 فیصد علاقے میں امن قائم ہوچکا ہے۔

شام میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ الطبقہ شہر کا پورانا علاقہ مکمل طورپر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے  جبکہ نیو الطبقہ میں داعشی دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

 خیال رہے کہ الطبقہ نامی علاقہ تین قصبوں پر مشتمل ہے جس کے دو قصبے آزاد کرالئے گئے ہیں، عنقریب پورا علاقہ درندہ صفت دہشت گردوں سے آزاد کرالیا جائے گا۔

دوسری طرف شامی فوج نے  الطبقہ کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔

یاد رہے کہ الطبقہ شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں پر داعش نے 2014 میں قبضہ کرلیا تھا۔

الطبقہ الرقہ سے 55 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close