تازہ ترین خبریں

’لندن زرداری کے دربار میں حاضری کے لیے جا رہے ہیں‘

پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے پہلے ترکی کا دورہ منسوخ کیا تھا
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن نہیں جا رہے ہیں بلکہ وہ آصف زرداری سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ’لندن میں زرداری صاحب کے دربار میں حاضری دینے کے لیے جا رہے ہیں۔‘
پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے پہلے ترکی کا دورہ منسوخ کیا تھا۔ منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے کراچی جانا تھا لیکن وہ کراچی بھی نہیں گئے۔
اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف بدھ کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کہتی تھی کہ لندن کے مے فیئر اپارٹمینٹس نواز شریف کی ملکیت ہیں لیکن وہ مانتے نہیں تھے۔
انھوں نے کہا کہ ’چوہدری نثار نے کہا کہ لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہی ہیں اور انھوں نے اسی کبھی پوشیدہ نہیں رکھا۔‘
اعتزاز احسن نے کہا کہ ’اگر وہ اپارٹمنٹس نواز شریف کے ہی ہیں تو الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے اثاثوں کی فہرست میں اُن کا ذکر کیوں نہیں ہے۔‘
حزب اختلاف کی جماعت کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ اس معاملے پر وہ اپنی رائے سے پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی آگاہ کریں گے۔

سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ’اگر اس بار پیپلز پارٹی نے نواز شریف کا ساتھ دیا تو نقصان پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

سارہ حسن
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close