تازہ ترین خبریںپاکستان

خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


سپریم کورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بیرسٹر مسرور شاہ نے دائر کی۔

درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے انہیں سزا دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے مقدمے کے بعد خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری نے عدالت کی بے توقیری کی۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے تحریک لبیک کے رہنما مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں سزا ہوسکتی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close