تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن جاری، ۲ کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیر میں آج بروز جمعرات کو ایک بار پھر نہتےکشمیریوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ۲ کشمیری مسلمان شہید ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے ﺷﺎﺭ ﺷﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮯ ﻣﯿﮟ بھارتی فورسز نے کشمیری جوانوں کی موجودگی کی ﺍﻃﻼﻉ پر ﺁﭘﺮﯾﺸﻦ کرکے دو جوانوں کو شہید کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں تسنیم نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے شہید ہونے والے جوانوں ﮐﯽ ﺷﻨﺎﺧﺖ ﻋﺪﻧﺎﻥ ﻟﻮﻥ ﻭﻟﺪﻏﻼﻡ ﻣﺤﻤﺪ ﻟﻮﻥ ﺳﺎﮐﻨﮧ ﺑﻨﮉﻧﮧ ﭘﻠﻮﺍﻣﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﺎﺩﻝ ﺑﻼﻝ ﺑﭧ ﻭﻟﺪ ﺑﻼﻝ ﺍﺣﻤﺪ ﺑﭧ ﺳﺎﮐﻨﮧ ﻣﻠﻨﮕﭙﻮﺭﮦ ﭘﻠﻮﺍﻣﮧ ﮐﮯ ﻃﻮﺭ ﮨﻮﺋﯽ ﮨﮯ۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں رواں ماہ بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک درجنوں کشمیری نوجوان شہید ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close