تازہ ترین خبریں

فلسطین کی آزادی کا واحد طریقہ مسلحانہ جہاد ہے، شیخ نعیم

لبنانی حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری شیخ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں مسلحانہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کے نائب جنرل سیکرٹری شیخ نعیم کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی مذاکرات سے نہیں بلکہ مسلحانہ جدوجہد سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم مسلحانہ جدوجہد کو کسی بھی چیز سے تبدیل نہیں کریں گے، فلسطین کی آزادی کے لئے مسلحانہ مزاحمت جاری رہے گی۔

شیخ نعیم کا کہنا تھا کہ فلسطین انسانی حقوق کا پیمانہ ہے اگر آپ کو حق کی تلاش ہے تو فوری طور پر فلسطین جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور آئین بڑے طاقتور ممالک کے لئے بنائے گئے ہیں، دنیا کی مظلوم ملتوں کو چاہئے اس بت کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کریں۔

شیخ نعیم نے مزید کہا: فلسطین کا اصل مزاحمتی محور خود فلسطینی عوام ہی ہیں، ہم فلسطینی عوام کی نیابت میں مزاحتمی تحریک نہیں چلارہے رہیں بلکہ ہم صرف فلسطینیوں کی مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ عنقریب فلسطین آزاد ہوجائے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close