تازہ ترین خبریںپاکستان

ن لیگ ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے خود کو بچانا چاہتی ہے/ عمران خان یو ٹرن، مفافقت اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے خود کو بچانا چاہتی ہے، عمران خان یو ٹرن، مفافقت اور جھوٹ کی سیاست کرتے ہیں۔

گھوٹکی میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام 2018 کے الیکشن میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے، پیپلزپارٹی واحد نظریاتی جماعت اور عوام کی سیاست کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان پسماندہ علاقے ہیں، پاکستان کے عوام نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، جمہوریت بہت کمزور ہے چاہتے ہیں مضبوط ہو، پیپلزپارٹی کا کسی جماعت سے اتحاد کا ارادہ نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو بتادیا کہ ووٹ صرف بینظیر بھٹو کا ہے، عوام نے مخالفین کو بتادیا ہے کہ وہ تیر کے ساتھ ہیں، عوام کو آزادانہ ووٹ کا موقع ملتا ہے تو وہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی اداروں کی نجکاری کی سیاست کررہے ہیں، پاکستان کے عوام ملک میں مارشل لا نہیں لگنے دیں گے، پاکستان کے عوام باشعور ہیں میاں صاحب اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب چاہتے ہیں کچھ بھی ہوجائے وہ بچ جائیں، میاں صاحب نہیں بچے تو ان کی پارٹی بھی نہیں بچے گی، ن لیگ کا نعرہ تھا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے، سرد موسم میں ن لیگ کہتی تھی ہم نے لوڈ شیڈنگ کا خاتم کرنے کا وعدہ پورا کردیا، جیسے ہی سورج نکلا ہے ن لیگ کے پول کھل گئے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سندھ میں 18،18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے، سندھ حکومت اپنے وسائل سے بجلی پیدا کررہی ہے، کے پی کے حکومت نے اب تک ایک میگا واٹ بجلی پیدا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں خوف، نفرت اور تشدد کی سیاست کے پیچھے کون تھے سب جانتے ہیں، ایم کیو ایم کے لوگ آپس کی لڑائی میں لگے ہیں خود کچھ کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں، کراچی سندھ کا کوہ نور ہے، مراد علی شاہ نے کراچی کو اونر شپ دی، پیپلزپارٹی کراچی کی قسمت بدل سکتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close