تازہ ترین خبریں

شمالی افغانستان میں طالبان کے حملے میں8 افغان فوجی ہلاک

طالبان نے شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے ۸ اہلکاروں کو قتل کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان فوج کے بیان کے مطابق طالبان نے قندوز کے شہر” دشت ارچی” میں حملہ کرکے کم ازکم ۸ اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

 طلوع نیوز کا کہنا ہے کہ طالبان کے دسیوں مسلح افراد نے دشت ارچی نامی شہر کے بازار پر بھی بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم کسی بھی جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔

افغان فوج کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ جھڑپیں کئی گھنٹے جاری رہیں جس کے نتیجے میں ۸ فوجی جاں بحق اور ۴ زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ موسم بہار شروع ہوتے ہی طالبان کے حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند روز قبل طالبان نے حملہ کرکے ۱۹ افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور ۶ کو زخمی کردیا تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close