دنیاپاکستان

امریکی صدر ٹرمپ کا وزیراعظم عمران کو خط، افغانستان میں مدد کی اپیل


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہیں افغانستان میں پائیدار امن کے سلسلے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط پاکستانی وزیراعظم کو آج صبح موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

اس بات کا انکشاف وزیراعظم عمران خان نے پیر کو بعض ٹی وی اینکرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا خط انہیں آج صبح ہی موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے مسئلہ افغانستان کے حل میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےبتایا کہ امریکی صدر چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا ہے۔ امریکی اب افغانستان سے باعزت واپسی کے بہانے تلاش کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ کو کئی سال گزرنے کے باوجود نصف ملک پر طالبان کا قبضہ ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close