تازہ ترین خبریں

حزب اللہ کے گریڈ میزائلوں سے اسرائیل پر وحشت طاری

اسرائیلی سیکیورٹی اور فوجی حلقوں کا کہنا ہے کہ لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی حماس کے پاس موجود میزائل اسرائیل کے لئے سنگین خطرہ ہیں۔

 الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی حلقوں نے حزب اللہ اور حماس کے پاس موجود میزائلوں کو اسرائیل کی سالمیت کے لئے نہایت خطرناک قراردیا ہے۔

اگرچہ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ اسرائیل کو حزب اللہ کے خلاف جنگ کے لئے آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اسرائیل حکام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ اگر اس بار بھی لبنان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی گئی تو حزب اللہ کا رد عمل پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے، کیوںکہ حزب اللہ عسکری طور پر پہلے سے کہیں گناہ زیادہ طاقتور ہوچکی ہے۔

ایک صہیونی اخبار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اسرائیل کے کسی بھی جگہ پہنچ سکتے ہیں اور نہایت مہارت کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اخبار کا دعویٰ ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں شام کی سرزمین تک حزب اللہ کی رسائی ہوگی جس سے اسرائیلی فوج کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ میں اسرائیل کے کم ازکم 2000 فوجی زخمی یا ہلاک ہونگے۔

اسرائیلی روزنامہ یدیعوت کا کہنا ہے کہ اب حزب اللہ،  جنگ کے پہلے ہی دن میں ۴ہزار سے زائد خطرناک میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

حزب اللہ کے میزائلوں  کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اسرائیلی سرحدوں کے اندر ۴۰ کلومیٹر تک میزائل فائر کرسکتی ہے، خاص کر گریڈ میزائل اسرائیل کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

اسرائیل جنرل نے عبری زبان کے ایک خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی حماس کے پاس بڑی مقدار میں اسرائیل کے مختلف شہروں تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں۔

اسرائیل جنرل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے میزائل دھماکہ خیز مواد بھی حمل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

صیہونی جنرل کے مطابق حزب للہ کے پاس ۵۰۰ ٹن وزنی بم بھی موجود ہیں جو کئی کلو میٹر تک مار کرنے کے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی لے جاسکتے ہیں تاہم ایسے میزائلوں کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اسرائیل سمیت خطے کے بعض امریکہ نواز ممالک بھی سخت خوفزدہ ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close