تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے میں زخمی، حالت خطرے سے باہر، حملہ آور گرفتار

مقامی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسلام نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیںجس کے باعث وہ زخمی ہوگئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم پی اے رانا منان  کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے  ان پر فائرنگ کردی دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں  لگیں۔

احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن اقبال کا آپریشن کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق گولی احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی، ملزم نے 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close