تازہ ترین خبریں

تحریک لبیک سمیت متعددجماعتیں کلعدم قراردیےجانے کا امکان


پاکستان میں مذہب کے نام پرانتہاپسندی، دھرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے مذہبی گروپوں اور جماعتوں کو چند ماہ میں کالعدم قرار دیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حساس اداروں نے جماعتوں کے ذرائع آمدن، قائدین کے بیانات اور درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرنی شروع کر دیں۔ پہلے مرحلے میں اہم شخصیات کو قتل اور بغاوت کے فتوے دینے والے قائدین اور جماعتوں کے نام واچ لسٹ میں ڈالے جائیں گے، روش برقرار رہی تو جماعتیں کالعدم اور قائدین نظربند کیے جا سکتے ہیں۔

حساس اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ جماعتیں ملک میں شدت پسندی کوفروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں انتشار کو ہوا دینے کا سبب بن رہی ہیں، اگر انکی سرگرمیاں نہ روکی گئیںتو مستقبل میں مزید انتشار کا سبب بن سکتے ہیں، حساس اداروں نے ان جماعتوں اور انکی قیادت کے بنک اکاؤنٹس، ذرائع آمدن، اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close