تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے معذورجوان شہید


مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر بھارتی فوج کی ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے ذہنی معذور نوجوان کو شہید کردیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں ایک ذہنی معذور بچے کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگام کلگام کے رہائشی رئیس احمد وانی نے شوپیان میں ایک آرمی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی تو بھارتی فوجیوں نے ذہنی معذور نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے ایس ایچ او کے مطابق نصراللہ پورہ میں ایک دکان سے ایک غیر مقامی نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی موت سردی کے باعث واقع ہوئی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close