تازہ ترین خبریںدنیا

مغربی افغانستان میں طالبان کا افغان فورسز پر حملہ، ۲۲ اہلکار جاں بحق

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان نے افغان فورسز پر طالبان نے حملہ کرکے 22 پولیس اہلکاروں کوہلاک کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ میں پولیس اہلکاروں پر طالبان نے حملہ اس وقت کیا  جب ملک بھر میں افغان فورسز کے خلاف تشدد کی لہر جاری ہے۔

پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے قبول کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 25 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے مزید بتایا کہ ’ حملے کے نتیجے میں 4 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ پولیس اہلکار افغان صوبے فراہ سے ضلع جووائن جارہے تھے کہ ان پر حملہ کردیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل 23 اکتوبر کو شمالی صوبے خوست میں فوجی اڈے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 27 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس کے نتیجے میں 79 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 20 نومبر کو کابل میں مذہبی اجتماع میں خودکش حملے کے نتیجے میں 55 افراد جاں بحق جبکہ 94 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

رواں ماہ افغان صدر اشرف غنی نے بتایا تھا کہ 2015 سے آغاز سے اب تک 30 ہزار افغان فوجی اور پولیس اہلکار قتل کیے جاچکے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close