تازہ ترین خبریںدنیا

بغداد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو نذر آتش کرنے کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا تھا، عراقی صدر

عراقی صدر کا کہنا ہے کہ بغداد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو نذر آتش کرنے کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا تھا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صدر ”فؤاد معصوم” کا کہنا ہے کہ بغداد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کو نذر آتش کرنے کا مقصد ملک میں سیاسی عدم استحکام کو فروغ دینا تھا۔

عراقی صدر نے کرکوک میں الیکشن کمیشن کے دفتر ہونے والے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد عراق میں ہر قمیت پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ بغداد کے بعد کرکوک میں بھی ووٹوں سے بھرے ایک گودام میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں سیکیورٹی پر مامور متعدد سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

”فؤاد معصوم” نے مزید کہا کہ بغداد کے بعد کرکوک میں ووٹوں سے بھرے  گودام پر حملے کی کوشش سے واضح ہوتاہے کہ کچھ عناصر عراق کو تباہ کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

عراقی صدر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا فوری طور پر شرپسندوں کی خلاف کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ کرکوک میں مسلح افراد نے ووٹوں سے بھرے  گودام پر حملے کی کوشش کی میں کم سے کم ۲۰ سیکیورٹی فورسز شدید زخمی ہوگئے تاہم گودام کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close