تازہ ترین خبریں

یمنی فوج کا سعود اتحادی افواج کے سینٹر پر میزائل حملہ، ۷۰ ہلاک یا زخمی

سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے یمنی سرکاری فوج نے اتحادی فوج کے ایک سینٹرپر میزائل سے حملہ کیا ہے۔

شیعہ ان اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے ایک سینٹر پر زلزال ۲ نامی میزائل سے حملہ کرکے متعدد سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کوہلاک یا زخمی کردیاہے۔

میزائل حملہ شمال مشرقی صنعا کے علاقے نہم میں مفرور صدر منصور ہادی کے حامی فوج کے ایک سینٹر پر کیا گیا ہے، حملے میں ۷۰ سے زائد سعودی حمایت یافتہ فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عبد ربہ منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ مسلح افراد الحمرا اور القناصین نامی علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنا چاہ رہے تھے جو کہ یمنی سرکاری فوج کے میزائل حملے کا نشانہ بن کر ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تعز کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں یمنی سرکاری فوج اور منصورہادی کے سعودی حمایت یافتہ مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یمنی سرکاری فوج نے المخا نامی علاقے میں واقع مستعفی صدر منصور ہادی کے سعودی حمایت یافتہ اہلکاروں کے ایک سینٹر کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں کئی مسلح افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف ایک بار پھر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی صنعا کے النہدین نامی پہاڑی علاقوں پر وحشیانہ حملے کئے ہیں۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب نے بعض عربی ممالک کےعلاقائی اتحاد کے ساتھ  ملکر 26 مارچ 2015ءکو یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ اس ملک کے مستعفی اور بھگوڑے صدر منصور ہادی کو واپس اقتدار پر لایا جا سکے۔

ان حملوں کے نتیجے میں، یمن میں ہزاروں خواتین اور بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں یا زخمی ہو گئے ہیں اور دسیوں ہزار بے گھر اور اس ملک کا 80 فیصد انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ  سعودی عرب کے یلغار کے نتیجے میں10 ہزار یمنیوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ تیس لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close