تازہ ترین خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

 

مقبوضہ کشمیر میں 13 سال بعد بلدیاتی انتخابات آج ہو رہے ہیں جسے غیور کشمیری عوام نے بائیکاٹ کر کے مسترد کردیا ہے۔

کشمیری ذرائع کےحوالےسے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج 13 سال بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے حریت رہنماؤں کی اپیل پر الیکشن کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ پولنگ اسٹیشن خالی اور انتخابی گہماگہمی کے بجائے ہُو کا عالم ہے۔

اس موقع پر مکمل شٹر ڈاؤں ہڑتال ہے، ذرائع آمد و رفت، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔

حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی اور یاسین ملک کو پہلے ہی نظر بند کیا جا چکا ہے جب کہ کارکنان کے گھروں پر رات گئے چھاپے مارے گئے۔ وادی میں بڑی تعداد میں اضافی نفری تعینات ہے اور جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں۔

حریت جماعتوں کے علاوہ مقبوضہ وادی کی دیگر جماعتوں نیشنل کانفرنس اور محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی آرٹیکل 35 کا تنازعہ اٹھنے کے بعد انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن زمینی حقائق کے بالکل برخلاف ہیں بھارت جمہوریت کے نام پر ڈرامہ کر رہا ہے اور بوگس الیکشن کے ذریعے کشمیری عوام کےموقف کو دبانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات چار مرحلوں میں 16 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ کئی علاقوں میں بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close