تازہ ترین خبریں

افطارمیں کولڈ ڈرنکس پینے اور سحر میں پیٹ بھر کر کھانے سے گریز کریں،ڈاکٹر وسیم

پاکستا ن انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ یوں تو رمضان المبارک میں او پی ڈی میں آنے والےمریضوں کی تعداد میں 80 فیصد کمی دیکھنے میں آرہی ہے،تاہم ایمرجنسی میں گیسٹروکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

افطاری کے بعد قے، جلن ، پیٹ درد اور پانی کی کمی کی شکایت لے کر آنے والے مریضوں میں سے بیشتر افطاری میں بد نظمی کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر وسیم خواجہ نے مشورہ دیا کہ بیشتر روزہ دار افطاری میں بد نظمی کی وجہ سے بد ہضمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔

 افطاری میں کولڈ ڈرنکس پینے سے گریز کرنا چاہیے، پانی بھی ضرورت سے زیادہ پینے سے خرابی ہوجاتی ہے لہٰذا افطاری کے موقع پر کم کھائیں جبکہ سحری میں بھی پیٹ بھر کر کھانے سے گریز کریں،پانی کھانے سے پہلے پیئے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close