تازہ ترین خبریںپاکستان

محرم آتے ہی انتظامیہ کےتمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے،جعفریہ الائنس

جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام شروع ہو نے کے با وجود انتظامیہ نے صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے اپنے وعدے پو رے نہیں کئے۔
رپورٹ کے مطابق،جعفر یہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس عزاء کے راستوں پر بارش، گٹر کے گندے پانی اورکچرے نے عزاداروں کے لئے شدید مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔
جعفر یہ الائنس پاکستان نے انتظامیہ کی جانب سے منعقد ہونے والی تمام میٹنگز میں سیوریج ،سڑکوں کی استر کاری و دیگر مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن صرف انتظامیہ کی جانب سے بڑے بڑے دعوے کئے گئے اور محرم آتے ہی تمام دعوے جھوٹ ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مسائل حل نہیں کئے گئےتو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close