تازہ ترین خبریں

آل خلیفہ شیعوں کو ملک بدر ہونے پر مجبور کررہی ہے، شیخ عبدالله صالح

بحرین کی اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کہنے پر بحرینی حکام شیعوں کو ملک بدر ہونے پر مجبور کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین کی اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل  “شیخ عبدالله صالح“کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے کہنے پر بحرینی حکام شیعوں کو ملک بدر ہونے پر مجبور کررہے ہیں۔

اسلامی تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ آل سعود کی خشنودی کے لئے اپنے ہی شہریوں کے خلاف بن گھڑت اور جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آل سعود بحرینی حکام کو شیعوں کے خلاف اکسا رہے ہیں اور آل خلیفہ آل سعود کی خشنودی کی خاطر اہل تشیع کے خلاف امتیازی سلوک کرکے ملک بدر ہونے پر مجبور کررہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سیکورٹی فورس نے منامہ کے علاقے الدراز میں حکومت کے خلاف کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک لوگوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی بے گناہ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

بحرینی ذرائع کے مطابق حکومت کے خلاف کئے جانے والے مظاہرین پر طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے وحشیانہ طریقے سے سرکوبی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بحرین بھر میں مظاہرین شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئیں ہیں۔

بحرینی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک میں آمر حکومت اور اس کے مظالم کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے ملک کے معروف عالم دین اور ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے ان کی شہریت ختم اور جون دو ہزار سولہ سے دارالحکومت منامہ کے علاقے الدراز میں ان کی رہائشگاہ کا فوجی محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے میں وہ نماز جمعہ تک برپا نہیں کرنے دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے جس کا مقصد ملک پر مسلط خاندانی آمریت ختم کرکے مکمل با اختیار جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لانا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close