تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستانی خاتون نے کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا

گجرات شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون نسیم اختر نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق، گجرات کی خاتون نسیم اختر نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں یہ نسخہ تیار کرنے میں 32 سال لگے ان کا کہنا تھا کہ بس دل میں ایک خواہش تھی کہ کوئی اچھا کام کروں۔

کڑھائی سے قران پاک کا نسخہ تیار کرنے والی خاتون نسیم اختر کے مطابق اس نسخہ کی تیاری میں کوئی جلد بازی نہیں کی نہ اپنا وقت ضائع کیا اور نہ گھریلو ذمہ داریوں ہی کو نظرانداز کیا۔ قرآن پاک کی تیاری میں 300 گز کپڑا اور 84 ڈبے دھاگے کے لگا۔

نسیم اختر نے حکومت سے اپیل کی کہ یہ نسخہ مدینہ منورہ کی لائبریری میں رکھوایا جائے تاکہ پاکستان کی نمائندگی ہوسکے۔

نسیم اختر کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا کی پہلی گھریلو خاتون ہے جس نے قرآن مجید ہاتھ سے کپڑے پر کڑھائی کر کے لکھا ہے۔نسیم اختر نے کپڑے پر قرآن مجید لکھنے کے کام کا آغاز 1987میں کیا۔

اتھ سے کپڑے پر کڑھائی سے لکھے گئے قرآن مجید کی 10جلدیں ہیں اور ہر جلد میںقرآن مجید کے تین سپارے ہیں۔ نسیم اختر کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے 32سال قبل جس مقدس کام کا بیڑا اٹھایا تھا وہ مکمل کر لیا۔

نسیم اخترکا کہنا ہے کہ میں نے 32سال باوضو وقت گزارا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close