تازہ ترین خبریں

نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی دہشت گردی جاری، مزید ۱۰ شہید متعدد زخمی

 مقبوضہ کشمیر کےعلاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 10 کشمیری شہید متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کےمطابق24 گھنٹوں میں بھارتی فورسزکے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 14 ہوگئی، بھارتی فورسزنے مظاہرین پرفائرنگ، پیلٹ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقے باڈیگام میں سرچ آپریشن کے دوران 5 افراد کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، قابض فوج کی بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 5 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

شہید ہونے والے افراد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق بٹ، احمد پدر، بلال احمد مہند، عادل ملک اور توصیف احمد شیخ شامل ہیں۔

پانچ افراد کی شہادت کے بعد علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا جس پر مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

بھارتی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

احتجاج کے دوران قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت آصف احمد میر، عادل احمد شیخ، سجاد احمد راتھر، ناصر احمد کمار اور زبیر احمد نگرو کے ناموں سے ہوئی۔

قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا۔

اس سے قبل بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتے مظالم اور گزشتہ روز 4 نوجوانوں کو شہید کرنے کے خلاف حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔

شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث سری نگر سمیت مختلف شہروں میں بازار مکمل طور پر بند ہیں اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close