تازہ ترین خبریںپاکستان

گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ


پٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری تیار کرلی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پٹرولیم ڈویژن نے گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اضافے کی سمری منظوری کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو بھجوادی ہے۔
ای سی سی آئندہ اجلاس میں اس سمری پر غور کرے گی۔دستاویز کے مطابق اگر ای سی سی نے سمری منظور کرلی تو اس کے بعد گھریلو صارفین کیلئے گیس 200 فیصد مہنگی ہوجائے گی جبکہ کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 31فیصد اضافہ ہوگا۔
سمری میںبیان کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 50 فیصد، ماہانہ 200یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے گیس 75فیصد اور ماہانہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کیلئے گیس 100 فیصد مہنگی ہوگی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close