تازہ ترین خبریں

یمنی فوج نے دسیوں سعودی اتحادیوں کو ہلاک کر دیا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ذریعے فائربندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد، جوابی حملہ کرتے ہوئے صوبہ الجوف میں الصبرین علاقے میں پانچ اہم ٹھکانوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا- ان لڑائیوں میں سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجی ہلاک اور بہت سے دیگر زخمی ہوئے- یمن سے ہی موصولہ خبروں میں کہاگیا ہے یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس صوبہ لحج میں جالس کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں میں پیشقدمی کے بعد اب العند فوجی چھاؤنی کی جانب پیشقدمی کررہی ہیں – ان علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے، سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے العند فوجی چھاؤنی کے اطراف کے علاقوں پر کئی بار بمباری کی – سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے بھی صوبہ تعز اور الجوف صوبوں میں الوازعیہ اور المصلوب علاقوں پر توپخانوں سے حملہ کیا ہے –

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close