ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

پاک ایران سرحد پر مسلح افراد کی فائرنگ، پاسداران انقلاب کے دو اہلکار شہید

تہران: ایران کے صوبے سستان وبلوچستان میں پاکستان کی سرحد کے نزدیک مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاسداران انقلاب کے 2 محافظوں کو شہید کردیا جب کہ 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سرحد کے نزدیک ایرانی علاقے میں مسلح افراد نے پٹرولنگ پر مامور پاسداران انقلاب کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی پر دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 27 محافظ شہید ہوگئے تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close