تازہ ترین خبریں

سوئیڈن میں سیاسی پناہ کے قوانین مزید سخت

سوئیڈن نے سیاسی پناہ کے قوانین مزید سخت بنا دیئے،نئے قانون کے مطابق ایسے تارکین وطن کو بھی انتظار کرنا پڑے گا جو سویڈن میں مہاجرین کے طور پر پہلے سے رہائش پذیر اپنے اہل خانہ کے پاس جانا چاہتے ہوں۔
سوئیڈش پارلیمان میں اس نئے قانون کے حق میں 240 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 45 نے اس کی مخالفت کی۔ یہ قانون بیس جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
سوئیڈش پارلیمان میں منظور کیے گئے اس نئے قانون کے تحت سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے لیے عارضی ’ریذیڈنس پرمٹ‘ تین برس تک جاری نہیں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ایسے نئے مہاجرین کی ملک میں آمد بھی کم کر دی جائے گی جو سوئیڈن میں پہلے سے سکونت پذیر اپنے اہل خانہ کے پاس جانا چاہتے ہوں۔
اس نئے قانون کا اطلاق ایسے مہاجرین اور تارکین وطن پر ہو گا جو گزشتہ برس چوبیس نومبر کے بعد سوئیڈن پہنچے ہوں یا جنہوں نے اس تاریخ کے بعد اپنی سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائی ہوں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close