تازہ ترین خبریںدنیاکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، مزید2 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آج مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی فوجیوں نے دو نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
کشمیری میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، ایک نوجوان کو کچوان جنگل کے علاقے میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔
حسب دستور اننت ناگ اور نواح میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے غیر قانونی طور پر قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی عدالتی حراست میں توسیع کی مذمت کی ہے۔
کشمیری لیڈر شپ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنما کی غیر قانونی حراست کو سیاسی مقاصد کے تحت جان بوجھ کر طول دے دیا گیا ہے، جو انسانیت اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔
مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے خواتین کشمیری رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی حراست کی بھی شدید مذمت کی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close