تازہ ترین خبریںپاکستان

کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور توہین ہے، ثروت قادری

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی اور توہین ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی تسلط کو ختم کرائے۔
محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کشمیر کی حیثیت طاقت سے تبدیل نہیں کرسکتا،
انہوں نے مرکز اہلسنت بابائے اردو روڈ پر قومی پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے حالات بگڑ رہے ہیں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کرنے والے امریکی صدر بھارت کو کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے سے روکیں۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سیاسی وعسکری قیادتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، 1947 والے کے جذبے کے ساتھ ہمیں پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close