تازہ ترین خبریں

افغان فورسز کے ۱۳۰ اہلکار طالبان کی صفوں میں شامل ہوگئے، طالبان کا دعویٰ

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے ۱۳۰ اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے ۵ کمانڈروں نے ۱۳۰ سپاہیوں سمیت طالبان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مغربی افغانستان کے علاقے ”بادغیس” میں فوج کے ۵ کمانڈروں نے ۱۳۰ سپاہیوں سمیت طالبان میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ذبیح اللہ کے مطابق افغان فوج کے اہلکاروں نے قادس شہر کے مختلف علاقوں میں موجود متعدد چک پوسٹوں کو طالبان کے حوالے کردیا ہے، جس کی وجہ نے طالبان نے ۲۵ دیہاتوں پر بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں  کابل حکام اور غیر ملکی افواج پر عوام کے اعتماد میں آئے روز کمی آرہی ہے جس کی خاص وجہ ملک میں جاری بم دھماکے اور کرپشن بتایا جاتا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close