تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا سرگرم، قیمتی جنگل کٹنا شروع ہوگیا


گلگت بلتستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، علاقے میں بجلی، گیس اور تیل کی کمی کی وجہ سے عوام درختوں کی کٹائی پر مجبور ہیں تاہم عوام کے ساتھ ساتھ ٹمبر مافیا بھی سرگرم ہوگیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کی اہمیت اور زیادہ سے زیادہ درخت اگانے کو ہی سب کی بقا سمجھتےہوئے ٹمبر مافیا کیخلاف سخت ایکشن لینے اور پورے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر اربوں درخت لگانے کا وعدہ کر رکھا ہے، لیکن گلگت بلتستان میں سخت سردی کی وجہ سے عوام سالانہ ہزاروں درخت کاٹنے پر مجبور ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں سخت سردی ایک حقیقت ہے لیکن بعض لوگ سردی کا بہانہ بناکرنہایت بے دردی سے درختوں کی کٹائی کرکے پاکستان کے دوسرےصوبے منتقل کرتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی پیداوا بڑھا کر جنگلات کو بچایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں خاص کرضلع دیامر ضلع استور اور ضلع بلتستان کے علاقے روندو میں بااثر افراد نے محکمہ فاریسٹ اور مقامی پولیس کی ملی بھگت سے صدیوں پرانے لاکھوں درخت کاٹ کر پہاڑوں کے پہاڑ ننگے کر دیئے ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق خیبرپختونخوا سے آنے والا ٹمبر مافیا جدید مشینوں کی مدد سے کئی کئی سو سال پرانے درخت بڑی بے دردی سے کاٹ چکا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہو رہے ہیں دیار، کیل اور فر جیسے قیمتی جنگل کاٹے جانے سے علاقے کا موسم تبدیل ہو چکا ہے۔

قامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رات اور صبح کے وقت جنگل سے قیمتی درخت کاٹے جارہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ حکومتی رٹ کمزور اور محکمہ جنگلات کے اہلکار خواب خرگوش کی نیند سوئے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ اس پر سخت ایکشن لیں

 واضح رہے کہ جنگلات کے خاتمے کے ساتھ ساتھ علاقے سے مارخور، ریچھ، شیر، برفانی چیتے اور انتہائی قیمتی ونایاب اور جانور ختم ہو گئے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو کچھ عرصہ بعد برساتی نالے اور دریائے سندھ خشک ہو جائیں گے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے سیاح بھی یہاں کا رخ کیا کرتے تھے لیکن اب کبھی کبھار دکھائی دینے والے سیاح بھی اس صورتحال پر آنسو بہاتے ملتے ہیں۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فاریسٹ اہلکاروں اور مقامی پولیس کی مدد سے والیم، سنڈیکیٹ اور جلانے کے نام پر فرضی پرمٹ جاری کر کے لکھی گئی تعداد سے کئی کئی گنا زیادہ درخت کاٹے جا رہے ہیں۔

عوام نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر زرتاج گل سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے وعدوں اور منشور پر عمل کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close