تازہ ترین خبریں

آل سعود دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں کا مدد گار/ اسپین میں داعش کی 20 ہزار فوجی وردی اور فوجی ساز و سامان ضبط

رپورٹ کے مطابق اسپین کی پولیس نے اسپین کے سیکورٹی اہلکار تقریبا 20 ہزار فوجی وردی اور فوجی ساز وسامان ضبط کرنے میں کامیاب رہے جو سعودی عرب سے اس ملک کی بندرگاہ پر بھیجا گيا تھا۔ یہ ساز و سامان نصرہ فرنٹ اور داعش کے لئے روانہ کیا گیا تھا جو ان کے ہاتھ لگنے سے پہلے ہی اسپین کی فوج کے ہاتھ لگ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دو کنٹینروں میں سے ایک نسیا شہر میں پکڑا گیا جبکہ دوسرا گسیر کے علاقے میں ضبط کیا گیا۔ یہ تمام کھیپ ایک عالمی کپمنی سے وابستہ ایک نیٹ ورک کی ہے۔
الپاییس روزنامے نے رپورٹ دی ہے کہ یہ فوجی وردیاں نیٹو کے ایک رکن ملک سے آئی تھیں جسے اسپین پہچنے کے بعد ترکی کی مرسین بندرگاہ پہنچنا تھا اور کہاں سے شام اور ترکی کے سرحدی علاقے باب الہوا منتقل ہونا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جن پر دہشت گردانہ اقدامات کے الزامات بھی ہیں۔ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ان پر شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی مالی و اسلحہ جاتی امداد کا الزام بھی تھا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close