تازہ ترین خبریں

سعودی عرب: پاکستانی پاسپورٹ پر سفرکرنے والے افغان سخت پریشان

ریاض میں افغان سفارت کے مطابق ۷۰ ہزار افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب مزدوری کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ریاض میں افغان سفارت کے مطابق ۷۰ ہزار افغان شہری پاکستانی پاسپورٹ پر سعودی عرب مزدوری کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قومی شناختی کارڈ کے ادارے کی جانب سے سختی اور نئے پاسپورٹ کے عدم اجرا کی وجہ سے بیرون ملک ہزاروں افغان باشندے شدید مشکلات سے دو چار ہوئے ہیں۔

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہزاروں افغان باشندے تقریبا ۱۰ سال سے کام کررہے ہیں اور ان کے پاس قومی شناخت یا پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا ملک بھی نہیں جاسکتے ہیں۔

سنیکڑوں افغان شہریوں کی جانب سے ریاض میں افغانستان کے سفارت کے باہر مظاہرہ کیا جارہا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ انہیں پاسپورٹ دیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب وہ سعودی عرب آئے تھے تو وہ پاکستانی پاسپورٹ پر آئے تھے اب انہیں پاکستانی حکام نیا پاسپورٹ نہیں دے رہے ہیں لذا انہیں افغانی پاسپورٹ دیا جائے۔

مظاہرین نے افغان صدرسےبھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ان کی مدد کرے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے سعودی سیکیورٹی اہلکار انہیں پریشان کرتے ہیں۔ دسیوں بے گناہ مزدور جیل بھیج دیے گئے ہیں اور افغان سفارت کسی قسم کی کوئی تعاون نہیں کررہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں افغان باشندوں سمیت مختلف غیر ملکیوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانی شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔

بشکریہ تسنیم نیوز

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close