تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر ماتم کناں، ہڑتال اور کرفیو سے عام زندگی درہم+تصاویر

ہنداوڑہ ہلاکتوں کے خلاف بدھ کو سرینگر، قصبہ جات اور دیہات میں فقیدالمثال ہڑتال سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی جبکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ہندواڑہ اور کپواڑہ اور سرینگر کے مائسمہ کے علاوہ پائین شہر کے 6 پولیس تھانوں اور اسلام آباد قصبہ میں سخت ترین بندیشیوں کے بیچ حبہ کدل، ایچ ایم ٹی ہندواڑہ، لنگیٹ، پانپور، گاندربل، پلوامہ اور دیگر مقامات پر نوجوانوں اور فورسز کے مابین جھڑپوں کے دوران خشت باری، لاٹھی چارج اور شلنگ سے حالات پرتناؤ رہے۔ ہنداوڑہ میں ایک خاتون سمیت تین عام شہریوں کی المناک موت کے خلاف سبھی مزاحمتی جماعتوں، تجارتی و کاروباری اور ٹرانسپورٹ انجمنوں کی طرف سے ہڑتال کال دی گئی تھی۔ سرینگر سمیت وادی تمام اضلاع میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ مکمل طور معطل رہا۔ اس دوران تعلیمی ادارے، کالج بنک اور سرکاری دفاتر بھی مکمل طور پر بند رہے۔

ہڑتال کی وجہ سے شہر میں ہر قسم کی سرگر میاں متاثر رہی اور لوگوں نے زیادہ ترگھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی جس کی وجہ سے شہر میں خاموشی چھائی رہی۔ شہر کے حبہ کدل سمیت مختلف مقامات پر سنگ باری کے واقعات پیش آئے۔ ادھر ہندواڑہ کے ماگام، راجواڑہ، لنگیٹ، راجوراڑہ اور کلنگام میں زبردست سنگ باری ہوئیں جس کے جواب میں ان پر ٹیر گیس کے گولے داغے گئے اور شدید لاٹھی چارج کیا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close