تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

افغانستان میں بند پاکستانی قونصل خانہ دوبارہ کھول دیا گیا

 

افغان شہر جلال آباد میں حکام سے معاملات طے ہونے کے بعد پاکستان نے قونصل خانہ دوبار کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے افغانستان میں بند قونصل خانہ کل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، قونصل خانہ کھولنے کا فیصلہ جلال آباد میں حکام سے معاملات طے پانے کے بعد کیا گیا، افغان حکام نے جلال آباد میں قونصل خانے کی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 29 اگست کو پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔

قونصل خانے کو ننگرہار کے گورنر کی مداخلت کے بعد بند کیا گیا تھا، صوبے ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات نے 29 اگست کو قونصل خانے پر دھاوا بولا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق گورنر ننگرہار کے ہمراہ پولیس چیف اور دیگر حکام بھی موجود تھے، افغان حکام نے قونصل خانے کے بیرونی حصے کو دو جگہ سے نقصان پہنچایا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close